دنیا
23 اپریل ، 2017

سعودی شاہ سلمان نے نیشنل سیکورٹی سینٹر قائم کردیا

سعودی شاہ سلمان  نے نیشنل سیکورٹی سینٹر قائم کردیا

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیر اطلاعات کو تبدیل جبکہ سول سروسز کے وزیرکوبرطرف کردیا،اختیارات کےغلط استعمال کےالزام کی تحقیقات کیلیےکمیٹی قائم کر دی ۔

پرنس فہدبن ترکی سعودی زمینی افواج کےچیف کمانڈرتعینات،یمن میں لڑنےوالےفوجیوں کی دوماہ کی تنخواہ کاشاہی فرمان جاری کردیا گیا۔

اس کے علاوہ شاہ سلمان نےسعودی کابینہ میں مزید کچھ تبدیلیاں بھی کی ہیں۔

شاہی فرمان کے مطابق، سعودی وزیراطلاعات اوروزیربرائے سول سرسز پراختیارات کے غلط استعمال کاالزام ہے ، نیا نیشنل سیکیورٹی سینٹربھی قائم کردیاگیا ہے ۔ شاہی فرمان میں ابراہیم القمرکوسعودی عربیہ جنرل انویسٹمنٹ اتھارٹی کا گورنربھی مقررکیاگیاہے۔

محمدبن صالح الغافلی سعودی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر جبکہ پرنس فہدبن ترکی سعودی زمینی افواج کےچیف کمانڈر تعینات کئے گئے ہیں۔

اس کےعلاوہ پرنس خالدبن سلمان امریکامیں سعودی سفیراوراحمد بن حسن اسیری جنرل انٹیلی جنس کےنائب سربراہ مقررکردئیےگئے۔

شاہی فرمان میں یمن میں لڑنے والےفوجیوں کی دوماہ کی تنخواہ کاشاہی فرمان بھی جاری کیاگیاہے۔

مزید خبریں :