شہر شہر
23 اپریل ، 2017

لاہور،وہاڑی،ساہیوال سمیت مختلف علاقوں میں بارشیں

لاہور،وہاڑی،ساہیوال  سمیت مختلف علاقوں میں  بارشیں

لاہور، وہاڑی اور ساہیوال سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، کامونکی میں بارش کےباعث مکان کی چھت گرگئی،ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

لاہورسمیت مختلف شہروں میں میں وقفےوقفےسےبارش کا سلسلہ جاری ہے،بارش سےموسم خوشگوارہو گیااور درجہ حرارت میں14ڈگری سینٹی گریڈ کی واضح کمی آ گئی،محکمہ موسمیات نےآج اور کل تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

لاہورکی فضاؤں میں بادلوں کا راج ہے، وقفےوقفےسے بارش کا سلسلہ جاری ہے،جس سےموسم خوشگوارہو گیا اور سبزے پر نکھار آ گیاہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چند دن پہلےشہر میں اپریل کےمہینےکی ریکارڈ گرمی45ڈگری سینٹی گریڈ پڑی تھی،تاہم گزشتہ روزہونےوالی بارش سےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت گرکر31 ڈگری سینٹی گریڈ پرآ گیا،اس طرح درجہ حرارت میںواضح کمی آ گئی۔

محکمہ موسمیات نےآج اور کل تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش کاامکان ظاہرکیا ہے۔

دوسری جانب زرعی ماہرین نےموجودہ بارشوں اور آندھیوں کو گندم کی تیار فصل کیلئےنقصان دہ قرار دیا ہے۔

ادھر ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی میں بارش کے دوران بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سےماں ،بیٹی اور2کم سن نواسے جاں بحق اور2افراد زخمی ہو گئے،محلےداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق اور زخمیوں کو ملبےتلے سے نکالا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کامونکی کےعلاقےسلامت پورہ میں بارش کےدوران بوسیدہ مکان کی چھت رات کو سوئےہوئے مکینوں پرآ گر ی،ملبے تلے دب کر60سالہ نذیراں بی بی،اس کی30سالہ بیٹی آسیہ بی بی،آسیہ کے بیٹے 2سالہ سلمان اور8ماہ کا ذیشان جاں بحق ہو گئے۔

آسیہ کی4سال کی بیٹی آمنہ اور گھرانےکا سربراہ عاشق مسیح ملبےتلے دب کر زخمی ہو گئے،جنہیں محلےداروں نےاپنی مددآپ کے تحت نکال کراسپتال منتقل کیا،اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

 

مزید خبریں :