کھیل
23 اپریل ، 2017

میرا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ اٹل ہے، یونس خان

پاکستان ٹیم کے مرد بحران یونس خان نے ریٹائرمنٹ واپس لینے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔ان کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر بہت باتیں کی جارہی ہیں تاہم ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ حتمی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سیریزمیں ہراننگزمیں سنچری بنائی تب بھی ریٹائرمنٹ واپس نہیں لیں گے۔

یونس خان کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کا اعلان سوچ سمجھ کرکیاہے۔وہ پاکستان کے کھلاڑی ہیں،بھارت کے لیے نہیں کھیلتے۔ اُن کی اہلیت پر شک نہ کیا جائے،پاکستان کوسپورٹ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دعا کریں ٹیم پاکستان ویسٹ انڈیز میں پہلی ٹیسٹ سیریز جیت جائے۔

 

مزید خبریں :