دنیا
23 اپریل ، 2017

افغانستان: امریکی بم حملے سے 13 بھارتی بھی ہلاک ، بھارتی میڈیا

افغانستان: امریکی بم حملے سے 13 بھارتی بھی ہلاک ، بھارتی میڈیا

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکی بم حملے سے مرنےوالوں میں 13 بھارتی بھی شامل تھے، افغان میڈیا نے امریکا کی جانب سے "ایم او اے بی" حملے میں بھارتیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ۔

بھارتی میڈیا میں بھی اپنے 13 شہریوں کی ہلاکت کی بازگشت سنائی دے رہی ہےاور داعش سے تعلق کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

پاکستانی سرحد سے قریب ننگرہار میں "مدرآف آل بمبز" کے حملے میں سو سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

پاکستان عالمی برادری سے افغانستان میں بھارت کی جانب سے دہشت گردوں کی تربیت کی شکایت کرتا رہا ہے۔

مزید خبریں :