دلچسپ و عجیب
23 اپریل ، 2017

چین میں جیا جیا روبوٹ توجہ کا مرکز

چین میں جیا جیا روبوٹ توجہ کا مرکز

چین میں لڑکی سے ملتی جلتی اور مزے مزے کی باتیں کرنے اور مشکل سوالوں کے جواب دینے والی روبوٹ توجہ کا مرکز ہے۔

اس روبوٹ کا نام جیا جیا ہے جو صرف باتیں نہیں کرتی بلکہ مختلف زبانوں کو پہچاننے کے ساتھ ساتھ خوشی اور غم کے موقع پر تاثرات کا اظہار بھی کرتی ہے۔

یہ روبوٹ چین کے مشرقی صوبہ انہوئی میں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے کیمپس میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔

چین کے روایتی اور دیدہ زیب لباس میں بالکل انسان کا گمان ہوتا ہے، اس روبوٹ کی ذہانت کا پیر کو امتحان ہے جس کے لیے جیاجیا مکمل تیار ہے۔

مزید خبریں :