خصوصی رپورٹس
23 اپریل ، 2017

دنیا کے 600 سے زائد شہروں میں ’مارچ فار سائنس‘

دنیا کے 600 سے زائد شہروں میں ’مارچ فار سائنس‘

ارتھ ڈے کے موقع پردنیا بھر کے 600 سے زائد شہروں میں "مارچ فار سائنس " کیاگیا۔

ٹرمپ پالیسیز کے خلاف دنیا بھر میں مقبول ہونےوالے سائنس مارچ میں شہریوں نے بھرپور شرکت کی ۔ ’سائنس زندگی ہے ‘، ’ زمین کو بچاؤ‘ اور ’تحقیق کے خلاف اقدامات نا منظور‘ جیسے نعرے لگاتے شہریوں نے مختلف فلوٹس بھی بنا رکھے تھے۔

میکسیکو میں ہوئے مظاہرے میں بھی شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ماحول دوست پالیسیز بنانے کی اپیل کی ۔

واشنگٹن میں ہوئے مظاہرے میں ہزاروں افراد نے ٹرمپ کی ماحولیاتی اداروں کو فنڈنگ روکنے کے خلاف احتجاج کیا اور سائنس اور تحقیق کے ذریعے زمین کوآلودگی سے بچانے کا عہد کیا۔

مزید خبریں :