پاکستان
23 اپریل ، 2017

ملتان میں نشتر اسپتال کے اسسٹنٹ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا قتل

ملتان میں نشتر اسپتال کے اسسٹنٹ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا قتل

ملتان میں نشتر اسپتال کے اے ایم ایس ڈاکٹر وسیم کو ان ہی کے سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے قتل کردیا،واقعے میں2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کے مطابق بسم اللہ کالونی میں سیکیورٹی گارڈ رفیق خان گزشتہ 16 سال سے ڈاکٹر وسیم کے گھر کی سیکیورٹی پر مامور تھا۔

ڈاکٹر وسیم اپنا گھر فروخت کرنا چاہتے تھےاور اسی وجہ سے انہوں نے سیکیورٹی گارڈ کو نوکری سے فارغ کرنے کا بھی عندیہ دے دیا تھا۔

پولیس کے مطابق خدشہ ہے کہ سیکیورٹی گارڈ رفیق نے اسے بنا پر ڈاکٹر وسیم پر فائرنگ کردی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ سے گھر کا ملازم اور پلمبر بھی زخمی ہوگیا، جنہیں نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت ڈاکٹر وسیم کے اہل خانہ گھر پر موجود نہیں تھے۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارے ہیں۔

مزید خبریں :