دنیا
23 اپریل ، 2017

فرانس کے صدارتی انتخابات میں پولنگ جاری

فرانس کے صدارتی انتخابات میں پولنگ جاری

احتجاج اور خوف کی فضا میں فرانس کے صدارتی انتخابات کے لئے پولنگ جاری ہے ۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق صدارتی انتخابات میں 11 امیدوار حصہ لے رہے ہیںتاہم اصل مقابلہ چار افراد کے درمیان ہے جن میں میرین ایل ری پین،ایمانیول میکرون ،فرانسوافیلن اور میلنچن شامل ہیں۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق الیکشن کےحتمی نتائج کے بعد فرانس کے ساتھ یورپی یونین کے مستقبل کا بھی فیصلہ ہوگا ، پہلے مرحلے میں ووٹنگ کے دوران تمام صدارتی امیدواروں نے اپنے اپنے حلقوں میں ووٹ کاسٹ کئے۔

انتخابات یں اہم امیدوار یورپی یونین سے علیحدگی کے حامی ہیں جبکہ ماری لاپین نے مساجد اور پناہ گزینوں پرپابندی کی ٹھان رکھی ہے ۔

مزید خبریں :