پاکستان
23 اپریل ، 2017

قرض معاف کرانے والوں کو کٹہرے میں لانا ہوگا،شہبازشریف

قرض معاف کرانے والوں کو کٹہرے میں لانا ہوگا،شہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اربوں روپے کا قرض معاف کرانے والوں نے بھی غریب قوم کا خون چوسا ہے،انہیں کٹہرے میں لانا ہوگا۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام لوٹ مار کر کے قوم کو کنگال کرنے والوں کو اور دھرنے دے کر معیشت کا دھڑن تختہ کرنے والوں کو مسترد کرچکے ہیں۔

شہبازشریف نےمزید کہا کہ یہ بات قابلِ افسوس ہے کہ قومی وسائل لوٹنے والے کرپشن کے خاتمے پر لیکچر دیں۔

ان کا کہناتھاکہ باشعور عوام لوٹ مار کر کے قوم کو کنگال کرنے والوں اور دھرنے دے کر معیشت کا دھڑن تختہ کرنے والوں کو مسترد کرچکے ہیں، لوٹ مار کرنے والوں کے کڑے احتساب سے ہی الزامات کی سیاست ختم ہو گی۔

مزید خبریں :