انٹرٹینمنٹ
23 اپریل ، 2017

اُردو کے معروف ناول نگار ایم اے راحت بستر مرگ پر

اُردو کے معروف ناول نگار ایم اے راحت بستر مرگ پر

میاں عابد...اُردو کے معروف ناول نگار ایم اے راحت بستر مرگ پر نہیں کی جاسکتی، بچوں اور بڑوں میں مقبولیت کی معراج پانے والے ایم اے راحت آج کل بستر مرگ پر ہیں ،اُن کے بیٹے نے لوگوں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

ایم اے راحت اُردو ادب کے چند بڑے ناموں میں سے ایک نام،800سے زائد ناولوں کے لکھاری ،کالا جادو،ناگ دیوتا ، کمند، کالے گھاٹ والی،کفن پوش،صندل کے تابوت،شہر وحشت،جھرنے،سایہ کالے راستےانُ کی دیومالائی تخلیقات میں سے ہیں۔

بچوں کے لئے بے شمار کہانیاں لکھیں ، تلفُظ اور املا کے ساتھ ایسی لفاظی کی کہ بچے باآسانی پڑھ کر اُن کے گرویدہ ہوئے ، عمران سیریز میں ان کی کہانیاں لیڈی پارکر،کالی طاقت اور عمران ان ایکشن آج بھی مقبول عام ہیں۔

اُردو ادب کے سُرخیل ایم اے راحت دماغ میں رسولی کے باعث ،جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں ، وہ6 دن سے کومے میں ہیں ، ان کے بیٹے نے لوگوں سے دعا کی اپیل کی ہے۔

مزید خبریں :