دنیا
23 اپریل ، 2017

مغربی بحر الکاہل:جاپان اور امریکا کے جنگی بحری جہازوں کی مشقیں

مغربی بحر الکاہل:جاپان اور امریکا کے جنگی بحری جہازوں کی مشقیں

امریکا اور جاپان کے جنگی بحری جہازوں نے مغربی بحر الکاہل میں فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں، جو اگلے کئی روز تک جاری رہیں گی ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی بحر الکاہل میں امریکا اور جاپان کے بحری بیڑے فوجی مشقوں میں مصروف ہیں،بتایا جاتا ہے کہ یہ مشقیں اگلے کئی روز تک جاری رہیں گی۔اتوار کو بحیرہ جاپان پہنچنے والا امریکی جنگی بیڑہ کارل وِنسن بھی ان فوجی مشقوں میں شریک ہو جائے گا۔

یہ فوجی مشقیں جزیرہ نما کوریا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ہیں۔ دوسری جانب شمالی کوریا میں پیپلز آرمی کے قیام کی پچاسیویں سالگرہ منگل پچیس اپریل کو منائی جا رہی ہے۔ جنوبی و شمالی کوریا نے بھاری ہتھیار اپنی سرحدوں پر جمع کر رکھے ہیں جبکہ شمالی کوریا نے جنگ کی صورت میں سخت ردعمل ظاہر کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں :