پاکستان
23 اپریل ، 2017

وزیراعظم سے یکجہتی، کراچی میں نواز شریف زندہ باد ریلی

وزیراعظم سے یکجہتی، کراچی میں نواز شریف زندہ باد ریلی

صنوویا چوہدری...

مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیر اعظم سے اظہار یک جہتی کے لیے کراچی میں ’نوازشریف زندہ باد‘ ریلی نکالی گئی۔

ریلی کا آغازمسلم لیگ ن ہاؤس کارساز سے ہوا، ریلی کی قیادت سینٹر نہال ہاشمی، اور مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بابو سرفراز نے کی ۔

ریلی شارع فیصل سے ہوتی ہوئی فوارہ چوک پہنچی ، ریلی میں مختلف اضلاع سے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جن میں نوجوانوں کے ساتھ خواتین بھی شامل تھیں ۔

ریلی کے اختتام کے موقع پر فوارہ چوک پر خطاب میں مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بابو سرفراز جتوئی کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں کراچی سے مسلم لیگ ن ہی جیتے گی، 2018ء کے انتخابات میں شہرقائد کے عوام نوازُشریف کو ووٹ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن قائم کرنے پر کراچی کے عوام میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں ۔

مزید خبریں :