کھیل
24 اپریل ، 2017

یونس کے10ہزار رنز تاریخی لمحہ ہے، رمیز راجا

قومی ٹیم کے سابق کرکٹرز نے یونس کے 10ہزار رنز مکمل ہونے پر بھرپور مبارکباد دی ہے۔

کرکٹ کے راجا، رمیز راجا نے یونس خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یونس خان کا دس ہزار رنز مکمل ہونا پاکستان کرکٹ کا تاریخی لمحہ ہے۔ ایسے کارنامے روز روز نہیں ہوتے۔ یونس خان کرکٹ کے بہترین رول ماڈل ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ یونس خان کرکٹ کی خدمت کیلئے بنے ہیں، پی سی بی مستقبل میں یونس خان کی صلاحیتوں سے مستفید ہو۔

سکندر بخت کہتے ہیں یونس خان جیسا کرکٹر اس اعزاز کا حق دار ہے۔انہوں نے پاکستان کا نام روشن کردیا۔

ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے یونس خان کو دس ہزار رنز کے کلب میں شامل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یونس خان پر فخر ہے۔ یونس نے ہمیشہ ہی نوجوان کرکٹرز کی مدد کی ہے ۔

 

مزید خبریں :