دنیا
24 اپریل ، 2017

فرانس میں صدارتی انتخاب: ایمانیول اور ماری لی پین میں سخت مقابلہ

فرانس میں صدارتی انتخاب: ایمانیول اور ماری لی پین میں سخت مقابلہ

فرانس میں صدارتی انتخاب کا پہلے مرحلہ مکمل ہوگیا ۔ اب تک کے نتائج کے مطابق ووٹوں کی گنتی جاری ہے ۔ اعتدال پسند نوجوان امیدوار ایمانیول میک غوں اور قوم پرست امیدوار ماری لی پین میں کڑا مقابلہ ہے ۔دونوں کے درمیان حتمی ٹاکرا7 مئی کو ہو گا۔

فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق 33.2 ملین ووٹوں کی گنتی مکمل کر لی گئی جس میں 39 سالہ امینیول میک غوں23.82 فیصدکے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ 48 سالہ ماری لی پین 21.58فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

میک غوں کاروباری سرگرمیوں کے حامی ہیں جب کہ لی پین تارکین وطن خصوصاً مسلمان ملکوں سے لوگوں کی آمد کو روکنا چاہتی ہیں ۔ وہ فرانس کے یورپ یونین سے علیحدہ ہو جانے کی بھی وکالت کرتی رہی ہیں ۔

صدارتی انتخاب کے دوران دہشت گردانہ واقعات کے تناظر میں سیکورٹی انتہائی سخت تھی اور ملک بھر میں تقریبا پچاس ہزار پولیس اہلکار اور سات ہزار فوجی تعینات کیے گئے تھے ۔

 

مزید خبریں :