پاکستان
24 اپریل ، 2017

لاہور؛ انارکلی بازار کے پلازہ میں لگی آگ بجھائی نا جاسکی

لاہور میں انارکلی بازار کے پلازہ میں آگ پر کئی گھنٹوں بعد بھی مکمل طورپر قابو نہیں پایا جاسکا ، آگ سےگارمنٹس کی28 دکانیں جل چکی ہیں ،فائربریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں آگ پر بجھانے میں مصروف ہیں۔

نیوانارکلی بازار میں واقع پلازہ میں صبح 4 بجے آگ لگی، ریسیکو ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،جس نے تہہ خانے میں 26 اورفرسٹ فلورپر د و دکانوں کو لپیٹ میں لےلیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو اور فائربریگیڈکی8 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں ۔

پلازہ سے دھویں کےبادل نکلتے رہے،دکان مالکان فائربریگیڈ اورریسکیو عملے سے الجھتے رہے ، تاجروں کاکہنا تھا کہ اِن کے پاس سامان ہی پورا نہیں، آگ کیسے بجھائیں گے ، کئی تاجر بے بسی کے عالم میں روپڑے ۔

ایس پی سٹی کے مطابق صبح کے وقت پلازہ خالی تھا، اس لیے جانی نقصان نہیں ہوا۔

لاہورمیں رواں مہینےبھڑکنے والی یہ تیسری بڑی آگ ہے، اس سےقبل یکم اپریل کو انارکلی سے ملحقہ گنپت روڈ کےپلازہ اورآٹھ اپریل کو راوی روڈ کی ٹمبر مارکیٹ میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان جل کرراکھ ہوگیا تھا ۔

مزید خبریں :