کھیل
24 اپریل ، 2017

10ہزاررنز بنانے پر یونس خان کو مبارک باد کے پیغامات

ٹیسٹ میچزمیں 10ہزاررن مکمل کرنےپر یونس خان کو وزیر اعظم نواز شریف، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہد آفریدی نے مبارک باد دی ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے یونس خان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو آپ کی شاندار کامیابی پر فخرہے، ریکارڈ بناناپاکستانی کرکٹرزکےٹیلنٹ اورسخت محنتی ہونےکاعملی نمونہ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ یونس خان یہ اعزازحاصل کرنےوالےمنفرد پاکستانی ہیں، ان میں ہمت، حوصلہ اور صلاحیت ہے، انہوں نےکوالٹی بولنگ اورمشکل کنڈیشنزمیں کامیابی حاصل کی۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ 10 ہزار رن مکمل کرنا ایک شاندار کارنامہ ہے، امید ہےکہ الوداعی سیریز آپ کے لیے بہت اچھی ہوگی۔

مزید خبریں :