شہر شہر
24 اپریل ، 2017

کراچی: اردوبازارمیں رینجرز سے مقابلہ، 1دہشتگرد ہلاک،1گرفتار

کراچی کے علاقے اردو بازار میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں اور رینجرز کے درمیان مقابلہ جاری ہے، جس کے دوران فائرنگ اور دھماکے جاری ہیں، فائرنگ کے نتیجے میں 1دہشت گرد ہلاک ہوا ہے جبکہ 1کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گردوں نے پہلے رینجرز پر دستی بم پھینکے اور پھر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 4رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے،زخمی اہلکاروں میں سلمان، انعام اللہ اور واحد شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

جوابی فائرنگ کے بعد دہشت گردوں نے خود کو ایک فلیٹ میں بند کرلیا، دہشت گردوں کی جانب سے فلیٹ سے چھپ کر فائرنگ کی جارہی ہے۔

رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردں نے رینجرز کو دیکھ کر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، ابھی کہا نہیں جا سکتا کہ فلیٹ میں کتنے دہشت گرد موجود ہیں۔

نمائندہ ’جیونیوز‘ کے مطابق اب تک 4 دھماکے بھی ہو چکے ہیں، پورا علاقہ فائرنگ سے گونج رہا ہے، لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، جبکہ گلیوں میں رینجرز اہلکاروں نے پوزیشنیں سنبھال رکھی ہیں۔

سندھ رینجرز حکام کے مطابق چھاپہ مشتبہ ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پرمارا گیا تھا۔

مزید خبریں :