کھیل
24 اپریل ، 2017

کنگسٹن ٹیسٹ :پاکستان کے 5وکٹ پر 269رنز

کنگسٹن ٹیسٹ :پاکستان کے 5وکٹ پر 269رنز

پاکستان نے ویسٹ اندیز کے خلاف چوتھے روز 95اوورز میں 5وکٹ کے نقصان پر 269رنز بنالئے ہیں،کپتان مصباح الحق 27 اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد 22رنزکے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

جمیکا کے شہر کنگسٹن کے سبائنا پارک میں جاری تین میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان نے گزشتہ روز کے اسکور 201رنز 4وکٹ پر اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو اسد شفیق 236 کے مجموعے پر 22رنز بناکر گیبریئل کا شکار بنے۔

گزشتہ روز جب کھیل ختم ہوا تو کریز پر کپتان مصباح الحق اور اسد شفیق موجود تھے، مصباح الحق کو ٹیسٹ کرکٹ میں 5ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے 46 رنز درکارتھے۔

تیسرے دن کے کھیل کی اہم ترین چیز پاکستان کے تجربہ کار بلے باز یونس خان کے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنا رہی، وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے 13ویں بلے باز ہیں۔

یونس جب میدان میں اترے تو انھیں یہ سنگ میل عبور کرنے کے لیے 23 رنز درکار تھے جنھیں بنانے میں انھوں نے 80 سے زیادہ گیندوں کا سامنا کیا۔ وہ نصف سنچری بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

مزید خبریں :