دلچسپ و عجیب
24 اپریل ، 2017

ہالینڈ: رنگ بر نگے پھولوں سے بنے فن پا روں کی پریڈ

ہالینڈ: رنگ بر نگے پھولوں سے بنے فن پا روں کی پریڈ

نیدرلینڈ میں رنگ بر نگے پھولوں سے بنے فن پا روں کی دلچسپ پریڈکا انعقاد،فنکاروں کی مہارت دیکھ کر ہزاروں شرکاء حیران رہ گئے۔

نیدرلینڈ کے ایک قصبے میں رنگ بر نگے پھولوں سے بنے فن پا روں کی دلچسپ پریڈکا انعقاد کیا گیا،اس پر یڈ میں رنگ برنگے انواع واقسام کے لاتعداد پھولوں کو استعما ل کر کے17دیوہیکل فن پارے تیار کیے گئے جنہیں گا ڑیوں پر رکھ کر نمائش کیلئے پیش کیا گیا ۔

مختلف رنگوں اور خوشبوؤں کے پھولوں سے سجے فن پارے دیکھ کر شرکاء حیران رہ گئے۔اس پریڈ میں مختلف بینڈز اور فن کاروں نے بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے ایونٹ کو چار چاند لگادیئے۔

دلکشی ،خوشبو اوررنگوں سے سجی اس ڈیڑھ کلو میٹر طویل پریڈ کا اہتما م ہر سال کیا جاتاہے جس میں دنیا بھر سے پھولوں سے دلچسپی رکھنے والے لاتعداد افراد شرکت کر تے اور اس انوکھی پر یڈ سے محظوظ ہوتے ہیں۔

مزید خبریں :