پاکستان
24 اپریل ، 2017

چیئرمین نیب کیخلاف پی ٹی آئی کے ریفرنس میں بڑی غلطی

چیئرمین نیب کیخلاف پی ٹی آئی کے ریفرنس میں بڑی غلطی

تحریک انصاف کے ریفرنس میں بڑی غلطی کی گئی، ریفرنس کے مندرجات چیئرمین نیب کے خلاف تھے مگر استدعااسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کو ہٹا نے کی کر دی گئی۔

چیئرمین نیب کے خلاف ریفرنس کا معاملہ بھی بہت دلچسپ ہے ،تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا کہ ریفرنس داخل کرنے میں دو، تین دن لگیں گے، مگر چند ہی لمحے گزرے تھے کہ فواد حسین چوہدری میڈیا کے سامنے آئے اور کہا کہ پی ٹی آئی نے ریفرنس داخل بھی کر دیا ۔

شاید یہ جلد بازی ہی تھی کہ چیئر مین نیب کے خلاف داخل کیے گئے بھاری بھرکم ریفرنس میں کئی غلطیاں کر دی گئیں۔

ریفرنس کے ساتھ پاناما کیس کا تفصیلی فیصلہ بھی لگایا گیا ہے،ریفرنس کے پیرا گراف نمبر 3 میں یہ بھی کہہ دیا کہ ججز نے چیئرمین نیب کو فوری طور پر کام سے روکنے کا حکم دیا ہے جبکہ عدالت کے فیصلے میں یہ حکم نہیں دیا گیا۔

مزید خبریں :