دلچسپ و عجیب
24 اپریل ، 2017

امریکا ،جڑواں بہنوں کا آپریشن سے الگ ہونے سے انکار

امریکا ،جڑواں بہنوں کا آپریشن سے الگ ہونے سے انکار

امریکا میں 16سال کی دو جڑواں بہنوں نے آپریشن کے ذریعے ایک دوسری سے الگ ہونے سے انکار کر دیا،لوپیٹا اور کارمن کہتی ہیں کہ اکٹھی جیتی رہیں ہیں، اکٹھی ہی مریں گی۔

لوپیٹا اور کارمن جب پیدا ہوئیں تو ڈاکٹروں نے کہا کہ وہ صرف 3روز زندہ رہ سکتی ہیں، تاہم دونوں بہنیں زندہ رہیں اور ایک دوسرے کے تعاون سے زندگی کی گاڑی آگے بڑھاتی رہیں۔

اب سرجری کے ذریعے انہیں ایک دوسری سے الگ کرنے کی تجویز سامنے آئی تو دونوں نے انکار کر دیا، دونوں بہنوں کا سینہ آپس میں جڑا ہوا ہے، دونوں کے دو دو بازو ہیں لیکن ٹانگیں دو ہیں، دائیں ٹانگ کو صرف کارمن اور بائیں کو صرف لوپیٹا کنٹرول کر سکتی ہے۔

مزید خبریں :