کاروبار
25 اپریل ، 2017

بھارت میں پاکستانی ملبوسات کےاسٹور پر حملہ قابل مذمت ہے،کاٹی

بھارت میں پاکستانی ملبوسات کےاسٹور پر حملہ قابل مذمت ہے،کاٹی

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے صدر مسعود نقی، سینئر نائب صدر غضنفر علی خان اور نائب صدر عمر ریحان نے بھارت میں پاکستان میں تیار کردہ ملبوسات فروخت کرنے والے اسٹور پر ہندو انتہاپسندوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

کاٹی کے صدر مسعود نقی نے کہا کہ پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے واقعے کی مذ مت خوش آئند ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے کو سفارتی اور عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ بہتر تجارتی تعلقات کے لیے حکومت، پاکستانی صنعت کاروں اور تاجر برادری نے ہمیشہ وسعت قلبی کا مظاہرہ کیا ہے جس کا جواب تنگ نظری اور انتہا پسندی سے دیا جارہا ہے۔

مسعود نقینے کہا کہ پاکستان میں تیار ہونے والی مصنوعات بھارتی مارکیٹ میں اپنے بہترین معیار کی وجہ سے جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں، اگر بھارت اپنے انتہاپسند عناصر کو قابو نہیں کرسکتا تو کس منہ سے تجارتی روابط مضبوط کرنے کی بات کی جاتی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات پر حکومت پاکستان سختی سے نوٹس لے اور اس حوالے سے سفارتی اور عالمی سطح پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائے۔

مزید خبریں :