شہر شہر
25 اپریل ، 2017

کراچی: 2 مقامات پر آتشزدگی، شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب

کراچی: 2 مقامات پر آتشزدگی، شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب

کراچی کے علاقوں ماڑی پور اور ملیر میمن گوٹھ میں 2 مقامات پر آگ لگ گئی، شہر بھرسے فائر ٹینڈرز طلب کر لیے گئے۔

ماڑی پورگیٹ نمبر6 کے قریب ٹائروں کے گودام میں خطر ناک آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

چیف فائر آفیسر نے ماڑی پور کے گودام میں لگی آگ تیسرے درجے کی قرار دے دیا، شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کر لیا گیا۔

تحسین احمد کے مطابق فائر بریگیڈ کو پانی کی قلت کا سامنا ہے، واٹر باؤزرز کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

ادھر ملیر میمن گوٹھ میں ٹینٹ کے گودام میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی3 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

مزید خبریں :