انٹرٹینمنٹ
25 اپریل ، 2017

برطانوی گلوکار سر ایلٹن جون مہلک انفیکشن کا شکار

برطانوی گلوکار سر ایلٹن جون مہلک انفیکشن کا شکار

لیجنڈری برطانوی گلوکار ایلٹن جون جنہیں طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال داخل کرادیا گیا تھا ، اب انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔

ڈاکٹروں نے مطابق وہ کسی مہلک انفیکشن کا شکار ہوئے تھے ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لیجنڈری گلوکار ایلٹن جون کو طبیعت اچانک بگڑنے کے باعث اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل کرایا گیا تھا ۔

ان کی طبیعت چلی کے دارالحکومت سنتیاگو سے واپسی کے دوران طیارے میں خراب ہوئی تھی ۔ جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تھا ۔

جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ ایلٹن جون کسی مہلک انفیکشن کا شکار ہوئے ۔ تاہم دو دن بعد ان کی طبیعت بہتر ہونے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ۔

ایلٹن جون کے اگلے دو ماہ کے دوران ہونے والے تمام شوز منسوخ کردیے گئے ہیں ۔q

مزید خبریں :