شہر شہر
25 اپریل ، 2017

ماڑی پور اور ملیر میمن گوٹھ میں گوداموں میں آتشزدگی

ماڑی پور اور ملیر میمن گوٹھ میں گوداموں میں آتشزدگی

کراچی کے علاقے ماڑی پور میں ٹائروں کے گودام میں لگی آگ کئی گھنٹے بعد بھی نہ بجھائی جاسکی، ملیر میمن گوٹھ میں بانس کےگودام میں لگی آگ پرقابوپالیاگیا ، کولنگ کا عمل جاری ہے۔

کراچی کے علاقے ماڑی پور میں ٹائر گودام میں لگی آگ کو بجھانے کیلئے دس فائر ٹینڈرز مصروف ہیں، کالے دھویں کے بادلوں نے ارگرد کے علاقے کو دھندلا دیا، آتشزدگی سے گودام میں رکھے گاڑیوں کے ٹائر جل کر خاکستر ہوگئے۔

ٹائر فیکٹری کے گودام میں اچانک آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے، ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب ملیر میمن گوٹھ میں ٹینٹ کے گودام میں لگی آگ پر فائربریگیڈ کی تین گاڑیوں کی مدد سے کئی گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا ہے۔

چیف فائر آفیسر تحسین احمد کا کہنا ہے کہ ماڑی پور میں 10 اور ملیر میں 3 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

مزید خبریں :