کاروبار
25 اپریل ، 2017

اسپیشل اینٹی منی لانڈررنگ یونٹ کےقیام کی منظوری

اسپیشل اینٹی منی لانڈررنگ یونٹ کےقیام کی منظوری

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نےاسپیشل اینٹی منی لانڈررنگ یونٹ کےقیام کی منظوری دے دی ، سپریم کورٹ کی ہدایت پر ایف بی آر نے نیا یونٹ قائم کیا۔

ایف بی آر کے مطابق سات بڑے شہروں میں اینٹی منی لانڈرنگ سینٹرز کے قیام کی منظوری دی گئی ہے، یونٹ ٹیکس چوروں اور بے نامی کھاتوں کے خلاف کارروائی کرےگا، اینٹی منی لانڈرنگ سینٹرز ایف بی آر کے ڈائریکٹر جنرل آئی اینڈ آئی کےتحت کام کرینگے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر نےیونٹ کے قیام اور قواعد کے مطابق بھرتیوں کی بھی منظوری دےدی ہے، یونٹ ایک کروڑ روپے سے زائد کی ٹیکس چوری یا فراڈ کی تحقیقات کرے گا۔

مزید خبریں :