کھیل
25 اپریل ، 2017

ٹینس کوئن ماریا شراپووا ایک بار پھر ٹینس کورٹ میں

ٹینس کوئن ماریا شراپووا ایک بار پھر ٹینس کورٹ میں

ممنوعہ دوا کھانے کا اعتراف کرنے والی روسی حسینہ کی سزا ختم ہو گئی،ٹینس کوئن ماریا شراپووا ایک بار پھر ٹینس کورٹ میں قدم رکھیں گی اورکل سے اپنا کھیل دکھائیں گی۔

پندرہ ماہ کی لگی پابندی کے بعد کورٹ میں دوبارہ قدم رکھنے والی روسی حسینہ اپنے کریئر کے سب سے مشکل چیلنج کا سامنا کرنے کو تیارہیں۔

29 سال کی ماریا شیراپووا نے جرمنی میں کل سےشروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے کمر کس لی جس کے لیے انہیں وائلڈ کارڈ دیا گیا ہے۔

ماریا کی ٹینس کورٹ میں واپسی پرکچھ لوگ ناراض ہیں لیکن ان کے مداح بے حد خوش ہیں۔

مارچ 2016 میں ممنوعہ دوا کے استعمال کا اعتراف کرنے کے بعد ماریا پردو سال کی پابندی لگی تھی لیکن اپیل کے بعد ان کی پابندی کا دورانیہ 15 ماہ کر دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :