انٹرٹینمنٹ
25 اپریل ، 2017

اکشے کمار تنقید برداشت نہ کر سکے

اکشے کمار تنقید برداشت نہ کر سکے

بالی و وڈ کھلاڑی اکشے کمار نیشنل ایوارڈ ملنے پر ہونے والی تنقید برداشت نہ کر سکے،بولے کہ اگر لوگ سمجھتے ہیں کہ میں اس قابل نہیں تو ایوارڈ واپس لے لیں۔

بھارتی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اکشے کمار کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا، کہا کہ پچیس سال سے یہ ہی دیکھ رہا ہوں جسے ایوارڈ ملتا ہے، تنازع شروع ہو جاتا ہے، مجھے چھبیس سال میں نیشنل ایوارڈ ملا ہے، اگرلوگوں کا دل چاہ رہا ہے تو اسے بھی واپس لے لو۔

اکشے کمار کو فلم’’رستم‘‘ میں نیشنل ایوارڈ ملاتھا جس پرلوگوں نے ان کا موازنہ’’دنگل‘‘ میں عامر خان کی اداکاری سے کر کے فلم جیوری کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید خبریں :