انٹرٹینمنٹ
25 اپریل ، 2017

اینیمیٹڈ فلم ’کارز3‘ کا نیا ٹریلر جاری

اینیمیٹڈ فلم ’کارز3‘ کا نیا ٹریلر جاری

ہالی وڈ کی کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم سیریز ’کارز‘ کا پریکوئل تیار کرلیا گیا، والٹ ڈزنی پکچرز کے تحت نئی کامیڈی ایڈونچر فلم ’کارز3‘کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

مشہورِ زمانہ ہالی وڈ اینیمیٹڈ کامیڈی ایڈونچر فلم سیریز ’کارز‘ 'کی تیسری کڑی ’کارز3‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکار برائن فی کی ڈائریکشن میں بننے والی اس تھری ڈی فلم کی کہانی لائیٹنگ میکوئن نامی ایسی لیجنڈ ریسنگ کار کے گِرد گھوم رہی ہے، جو اچانک ہی اس کے اسپورٹس سے الگ کر دیا جاتا ہے۔

لائیٹنگ میکوئن کو ورلڈ ریسنگ میں اپنی جگہ دوبارہ بنانے کیلئے جدید دور کی تکنیک حاصل کرنے کو کہا جاتا ہے تا کہ وہ جدید اور تیز ترین کاروں کی دوڑمیں اپنی سبقت برقرار رکھ سکے۔

ریسنگ کے دوران جیتی جاگتی کاروں کے درمیان دلچسپ واقعات پر مبنی اس فلم کو کیون ریحر نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کی اینیمیٹڈ کرداروں کے ڈائیلاگ ہالی وڈ ادکار اون وِلسن، لیری گائے، بونی ہنٹ اورچیک میرین کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

والٹ ڈزنی اینیمیشن اور پکسر اینیمیشن کی تیار کردہ بولتی اور لڑتی جھگڑتی ریسنگ گاڑیوں کے دلچسپ کرداروں پر مبنی یہ ایڈونچر کامیڈی فلم والٹ ڈزنی اور موشن پکچرز کے تحت رواں سال 16جون کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

مزید خبریں :