دنیا
25 اپریل ، 2017

سوشل میڈیا پر بھارتی فوج میں خرابیوں کا پول کھولنے والا فوجی لاپتہ

سوشل میڈیا پر بھارتی فوج میں خرابیوں کا پول کھولنے والا فوجی لاپتہ

سوشل میڈیا پر بھارتی فوج میں خرابیوں کا پول کھولنے والا فوجی لاپتہ ہوگیا،نائیک امرجیت سنگھ کی اہلیہ نے پولیس کو شوہر کی جان کو خطرات سے متعلق درخواست دی تو بھارتی فوج کی جانب سے اس کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرادیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نائیک امرجیت کی اہلیہ نے 21 اپریل کو مقامی تھانے میں رپورٹ درج کرائی کہ اس کے شوہر کی جان کو خطرہ ہے،جس کے بعد اسی تھانے میں فوج کی جانب سے امرجیت کی 21 اپریل سے ہی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرادی گئی۔

ڈیرہ دون پولیس ایس ایس پی کے مطابق امرجیت کی یونٹ کسی نامعلوم مقام پر منتقل ہو گئی ہے اس لئے مقدمہ درج کرانے والے کیپٹن کما ویویک سے بھی رابطہ نہیں ہو پارہا۔

امرجیت کی اہلیہ کے مطابق فوج کے ایک کرنل اور دو دیگر افسران امرجیت کو ڈرا دھمکا رہے تھے۔نائیک امرجیت نے جنوری میں سوشل میڈیا پر بھارتی فوج میں افسران کے ناروا سلوک سے متعلق بی ایس ایف جوان تیج بہادر کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے فوج میں خرابیوں کی نشاندہی کی تھی۔

مزید خبریں :