شہر شہر
25 اپریل ، 2017

پشاور تا کابل موٹر وے کی تعمیر کا منصوبہ طے پا گیا

پشاور تا کابل موٹر وے کی تعمیر کا منصوبہ طے پا گیا

پشاور سے کابل تک موٹر وے کی تعمیر کا منصوبہ طے پاگیا ہے، ورلڈ بینک کے توسط سےجلد ہی موٹر وے پر کام شروع کردیا جائے گا۔

وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کو پشاور میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 272 کلو میٹرطویل سڑک کی بدولت پشاور سے کابل تک کا سفر ڈھائی گھنٹوں میں طے کیا جاسکے گا، اس وقت یہ فاصلہ 6گھنٹے میں مکمل ہوتا ہے ۔

پشاور میں نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے صوبائی دفتر میں وزیر اعظم کے مشیر امیرمقام کو خیبر پختونخوا میں جاری وفاق کے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

مزید خبریں :