دنیا
25 اپریل ، 2017

کشمیر کا سیاسی حل تلاش کرنا ضروری ہے، سابق بھارتی آرمی چیف

کشمیر کا سیاسی حل تلاش کرنا ضروری ہے، سابق بھارتی آرمی چیف

بھارت کے سابق چیف آف آرمی اسٹاف وید پرکاش ملک نے کشمیر کا سیاسی حل تلاش کرنے پر زور دیا ہے۔

بھارتی شہر پونا میں سرحد کالج برائے آرٹس، کامرس اور سائنس سے خطاب کرتے ہوئے وید پرکاش ملک نے کہا کہ کشمیر سمیت تنازعات کا خاتمہ صرف اور صرف فوج کا کام نہیں ہے، ان تنازعات کو سیاسی سطح پر حل کیا جانا ہے۔

انکا کہنا ہے کشمیر کے مسئلے کے حل کا تمام تر بوجھ فوج کے کندھوں پر ڈال کر توقع کی جارہی ہے کہ فوج اکیلے یہ مسئلہ حل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی حالانکہ یہ ناممکن ہے، اس مسئلہ کا سیاسی حل تلاش کرنا زیادہ ضروری ہے۔

مزید خبریں :