انٹرٹینمنٹ
26 اپریل ، 2017

فلم ’’کنگز مین: دی گولڈن سرکل‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

فلم ’’کنگز مین: دی گولڈن سرکل‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

ایکشن کے دیوانے اب تیار ہوجائیں کیونکہ سنسنی سے بھرپور نئی اسپائی فلم’’کنگزمین : دی گولڈن سرکل‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایت کار مائیکل وان کی اس فلم کی کہانی ایک ایسی امریکی انٹیلی جنس ایجنسی پر مبنی ہے جس کے جاسوس مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں اور دشمن سے اکیلے نبرد آزما نہیں ہو پاتے ۔

جرائم پیشہ افراد سے مقابلے اور ان کے خاتمے کیلئے یہ انٹیلی جنس ایجنسی ایک اور سیکرٹ ایجنسی سے الحاق کر لیتی ہے۔

دہشت گردی کے بڑے منصوبے پر کام کرنیوالا خطرناک دہشت گردوں کے تعاقب میں ماہر ایجنٹس منصوبے پر عمل درآمد روکنے کیلئے جان تک داؤ پر لگا دیتے ہیں ۔

ایڈم بوہلنگ ،ڈیوڈ ریڈ اور مائیکل وان کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں معروف ہالی وڈ اداکار کولن فرتھ، شیننگ ٹیٹم، ہیلی بیری اور جولیئن مور اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں ۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں ایلٹن جان، جیف بریجیز ، مارک اسٹرونگ اورٹیرن ایجرٹن شامل ہیں۔

ایکشن ، سسپنس اور تھرل پر مبنی یہ اسپائی فلم ٹوئنٹیتھ سنچری کے تحت رواں سال 29ستمبر کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

 

مزید خبریں :