دلچسپ و عجیب
26 اپریل ، 2017

اب انسان کا ہواؤں میں اڑنا خواب نہیں رہا!

اب انسان کا ہواؤں میں اڑنا خواب نہیں رہا!

گوگل کے شریک بانی نے اڑنے والی 'جیٹ اسکی کا آزمائشی ماڈل پیش کردیا،رواں سال کے آخر تک دستیاب ہوگی۔

سطح سمندر سے اوپر ہواؤں میں اڑنے کے شوقین افراد خوش ہوجائیں کیونکہ گوگل کے شریک بانی لیری پیج نے اڑنے والے جیٹ اسکی کا آزمائشی ماڈل پیش کردیا ہے۔

لیری پیج کافی عرصے سے اڑنے والی سواریوں کی تیاری پر کام کررہے تھے تاہم اب انہوں نے 'کیٹی ہاک نامی آخرکار پہلی اڑنے والی گاڑی یا یوں کہہ لیں موٹرسائیکل کا تجربہ کیا ہے اور یہ عام افراد کے لیے رواں سال کے آخر تک دستیاب ہوگی۔

کیٹی ہاک کے صدر سبسٹین تھرون نے ایک ٹوئیٹ میں اپنی کمپنی کی ویب سائٹ کا ایک لنک شیئر کیا جس میں فلائیر نامی اس سواری کے پروٹوٹائپ کی ویڈیو اپ لوڈ تھی۔

یہ پروٹوٹائپ ایک موٹرسائیکل جیسے برقی ائیرکرافٹ ہے جس کے حتمی ورڑن پر ابھی کام جاری ہے جو اس سے کچھ مختلف ہوسکتا ہے۔اس سواری کا وزن سو کلو گرام تک ہے اور یہ 25 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتی ہے۔

 

مزید خبریں :