کھیل
26 اپریل ، 2017

شراپووا کی پابندی کے بعد آج کورٹ میں واپسی

شراپووا کی پابندی کے بعد آج کورٹ میں واپسی

روسی ٹینس کوئن ماریہ شراپووا بدھ سے ٹینس کورٹس میں دوبارہ قدم رکھ رہی ہیں۔ ڈبلیو ٹی اے ٹینس گراں پری میں شرکت کے لیے منتظمین نے انہیں وائلڈ کارڈ دیا تھا۔

ٹورنامنٹ میں ان کی پہلی حریف اٹلی کی تجربہ کار پلیئر رابرٹا ونچی ہوں گی۔

ممنوعہ دوا استعمال کا اعتراف کرنے والی 30 سالہ سابق عالمی نمبر ایک اسٹار کی سزا ختم ہو گئی۔ مارچ 2016 میں ممنوعہ دوا کے استعمال کا اعتراف کرنے کے بعد ماریا پردو سال کی پابندی لگی تھی لیکن اپیل کے بعد ان کی پابندی کا دورانیہ 15 ماہ کر دیا گیا تھا۔

ماریا کی ٹینس کورٹ میں واپسی پر کچھ لوگ ناراض ہیں لیکن ان کے مداح بے حد خوش ہیں۔

انہیں وائلڈ کارڈ دینے پر عالمی نمبر ایک مرد کھلاڑی برطانیہ کے اینڈی مرے، ویمنز پلیئرز کیرولین وزنیاکی اور اگنسکا راڈونسکا نے مخالفت کی تھی۔

اس کے جواب میں ماریہ کے ایجنٹ نے کہا تھا کہ چونکہ ماریہ کی غیر موجودگی میں کیرولین اور اگنسکا کے پاس جیتنے کے زیادہ مواقع تھے اس لیے وہ ان کے خلاف ہیں۔

دلچسپ بات ہے کہ اسٹٹ گارٹ میں اگر وہ پہلا مرحلہ عبور کرگئیں تو اگلی حریف راڈونسکا ہوسکتی ہیں۔

 

مزید خبریں :