دنیا
26 اپریل ، 2017

امریکا نے جنوبی کوریا میں میزائل ڈیفنس نظام کی تنصیب شروع کردی

امریکا نے جنوبی کوریا میں میزائل ڈیفنس نظام کی تنصیب شروع کردی

امریکا نے جنوبی کوریا میں میزائل ڈیفنس نظام کی تنصیب شروع کردی ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق تھاڈ میزائل ڈیفنس نظام کی تنصیب گالف کورس میں کی جارہی ہے۔

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا میں میزائل ڈیفنس نظام اس سال کے آخر تک مکمل آپریشنل ہوجائے گا، جنوبی کوریا میں اس میزائل ڈیفنس نظام کی تنصیب کا چین شدید مخالف ہے۔

میڈیا کے مطابق بیجنگ سمجھتا ہے جنوبی کوریا میں میزائل سسٹم نصب کر کے امریکا چین کے ایٹمی اور میزائل نظام پر نظر رکھنا چاہتا ہے۔

مزید خبریں :