دلچسپ و عجیب
26 اپریل ، 2017

نیوجرسی:600 سالہ قدیم درخت کاٹ دیا گیا

نیوجرسی:600 سالہ قدیم درخت کاٹ دیا گیا

امریکی ریاست نیوجرسی میں 600 سالہ قدیم درخت کو بالاخر کاٹ کر ہٹادیا گیا ۔ ماہرین کے مطابق درخت اپنی مدت پوری کرچکا تھا ۔ اس درخت کی جگہ اب نیا درخت لگادیا گیا ۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیو جرسی کے علاقے باسکنگ رج میں چرچ سے ملحقہ قبرستان واقع اس 600 سالہ قدیم درخت کو کاٹ کر ہٹادیا گیا ہے ۔

قدیم درخت کی اونچائی اس وقت 100 فٹ سے زائد تھی اور اس کی شاخوں کا پھیلائو 150 فٹ تک تھا ۔

اس درخت کو گزشتہ موسم ِگرمامیں نئے پتےّ نہ نکلنے پر ماہرین نے مردہ قرار دیا گیا تھا اور اسے کاٹنے کے احکامات بھی جاری کردیے گئے تھے ۔

اس درخت کی جگہ لینے کے لیے سفید بلوط کا نیا درخت 2001 میں قریبی کالج میں لگایا گیا تھا، جو اب 25 فٹ بلند تناوردرخت بن چکا ہے۔

 

مزید خبریں :