دنیا
26 اپریل ، 2017

یمن کے لئے ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر امداد کا وعدہ

یمن کے لئے ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر امداد کا وعدہ

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے ایک اجلاس میں بین الاقوامی ڈونر ملکوں نے جنگ زدہ ملک یمن کے لیے ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ نے بین الاقوامی برادری سے دو اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی امداد طلب کی تھی تاکہ رواں برس یمن میں قحط سے بچا جا سکے۔

یمن میں سعودی عسکری اتحاد ایران نواز حوثی باغیوں سے لڑائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید خبریں :