دلچسپ و عجیب
26 اپریل ، 2017

جمرود میں خیبر کھیل اور ثقافتی میلا اختتام پزیر

جمرود میں خیبر کھیل اور ثقافتی میلا اختتام پزیر

جمرود میں خیبر کھیل اور ثقافتی میلا تمام تر رونقوں اور ہزاروں قبائلی عوام کے جوش وجذبہ کے ساتھ اختتام پزیر ہو گیا، فیسٹیول امن کا پیغام اور ہزاروں شہریوں کے لئے خوشی کا باعث بنا ۔

تاریخی اسپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول میں فٹبال اور کرکٹ سمیت 8 کھیل شامل تھے، جیپ ریلی بھی اس میلے کا اہم حصہ تھی، جس میں ملک بھر سے 116 ڈرائیورز نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

فیسٹیول میں اسٹالز کو چاروں صوبوں اورفاٹا کے شہریوں کے رہن سہن اورکھانے پینے کی اشیاء سے مزین کیا گیا تھا۔ یہ میلہ ملک کے مختلف ثقافتوں کا حسین امتزاج تھا جسے شرکاء نے خوب سراہا۔

کھیلوں اور ثقافتی میلوں کے انعقاد کے باعث خیبرایجنسی ایک مرتبہ پھر سیاحوں کے لئے دلچسپی کا مرکز بنا جوثابت کرتا ہے کہ فاٹا میں امن بحال ہو چکا ہے۔

مزید خبریں :