خصوصی رپورٹس
26 اپریل ، 2017

باردانہ کے لئےکرسی کی جنگ جیتناہوگی

راجن پور میں گندم کی خریداری مراکز پرباردانہ حاصل کرنا ہےتوکرسی کی جنگ جیتناہوگی، انوکھی پالیسی پر ہرروزمتعدد کسان زخمی ہوجاتے ہیں، 6دنوں میں 40کسانوں پر مقدمات بھی درج ہوچکےہیں ۔

اپریل کا مہینہ گندم کی کٹائی کیلئے مخصوص ہوتا ہے، ان دنوں مختلف اضلاع میں سرکاری سطح پر باردانہ کی تقسیم کا عمل جاری ہے لیکن راجن پور میں باردانے کی تقسیم کا انوکھا انداز اپنا گیا، کسانوں کو ساری رات باردانہ کیمپ کے باہر انتظار کروایا جاتا ہے اور صبح ہوتے ہی کرسی کی جنگ چھڑ جاتی ہے۔

باردانے کےلئے کرسی لازم قرار دی گئی ہے، خریداری مرکزمیں کسان کرسی حاصل کرلے توباردانہ ملتاہے، جسے کرسی نہ ملے اسے باردانہ بھی نہیں ملتا۔

کسانوں کا کہنا ہےکہ اس طریقہ کار سے غریبوں کی تذلیل ہوتی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنرراجن پور شاہدمحبوب کاکہناہےکہ صوبائی حکومت کی پالیسی کے تحت پہلے آیئے پہلے پایئے کی بنیاد پر باردانہ تقسیم کیاجاتاہے ۔

کرسی حاصل کرنے کیلئے رات سے خریداری مراکزپر جمع ہونے والے کسان مرکزکاگیٹ کھلتے ہی دوڑلگاتےہیں، بھگدڑ میں بےنظمی کے واقعات بھی معمول ہیں، زائد عمر کے کسان بھاگنے کے دوران گر کر زخمی بھی ہوتے ہیں، کسانوں اور پولیس میں جھڑپیں بھی کوئی نئی بات نہیں، پرچہ بھی غریبوں پر کاٹا جاتا ہے ۔

مزید خبریں :