پاکستان
26 اپریل ، 2017

کراچی: رینجرز کی کارروائی، دکان میں چھپایاگیااسلحہ برآمد

کراچی: رینجرز کی کارروائی، دکان میں چھپایاگیااسلحہ برآمد

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں رینجرز نے کارروائی کرکے دکان میں چھپایاگیا اسلحہ برآمد کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ ایم کیوایم لندن کےشرپسند نےبدامنی پھیلانےکیلئےچھپایاتھا، برآمد کیےجانےوالےاسلحے میں 4 ایل ایم جی اور 2 ایس ایم جی شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق اسلحے میں ایک پستول، 80 ایم ایس جی راؤنڈ، 30 بورکے10 راؤنڈ،2 عدد30 بورمیگزین بھی شامل ہیں۔

رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام کیلئےرینجرزکا ساتھ دیں، دہشت گرد عناصر کی اطلاع رینجرزچوکی، مددگار واٹس ایپ یاہیلپ لائن پر دیں۔

 

مزید خبریں :