دنیا
26 اپریل ، 2017

چین نے اپنے شہریوں کو اسرائیلی منصوبوں میں کام سے روک دیا

چین نے اپنے شہریوں کو اسرائیلی منصوبوں میں کام سے روک دیا

چین نے اپنے شہریوں کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی تعمیراتی منصوبوں میں کام کرنے سے روک دیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شانگ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، مگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر یہودی بستیوں کے قیام کی مخالفت کرتی ہے۔

انہوں نے سلامتی کونسل کی جانب سے ان بستیوں کی تعمیر کو غیر قانونی قرار دینے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس بنا پر چینی حکومت نے مقبوضہ علاقوں میں بستیوں کے تعمیراتی منصوبوں میں شریک چینی کارکنوں کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔

مزید خبریں :