پاکستان
26 اپریل ، 2017

سندھ: مردم شماری کا دوسرا مرحلہ، پولیس کو مشکلات کا سامنا

سندھ: مردم شماری کا دوسرا مرحلہ، پولیس کو مشکلات کا سامنا

مردم شماری کے دوسرے مرحلے کیلئے پولیس کو مشکلات کا سامنا ہے، اس سلسلے میں اندرون سندھ مختلف اضلاع میں 6ہزار سے زائد اہلکار بھیجے گئے ہیں۔

ذرائع کےمطابق مختلف اضلاع کی 15ہزار سے زائد نفری اس کے علاوہ ہے،اہلکاروں کے کھانے پینے کے 5 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں،یہ رقم 23اضلاع کے لیے جاری کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تین وقت کے کھانے کے نام پر فی پولیس اہلکار 85 روپے جاری کئے گئے،ایک ضلع میں ڈیوٹی کے لیے ساڑھے 6سو اہلکار بھیجے گئے،30دن کیلئے اہلکاروں کے نام پر 16لاکھ 74ہزار جاری کیے گئے، اس حساب سے ایک وقت کے کھانے کے لیے صرف 28 روپے دیے گئے، جبکہ مقامی پولیس اہلکاروں کے لئے وہ بھی جاری نہیں کیے گئے۔

ذرائع مزید کہتے ہیں کہ یہ رقم صوبائی حکومت نے جاری کی ہے،جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے 250 روپے فیڈنگ چارجز ملے ہیں۔

مزید خبریں :