دنیا
26 اپریل ، 2017

کنزرویٹو پارٹی انتخابات کو آسان نہ سمجھے،تھریسا مے

کنزرویٹو پارٹی انتخابات کو آسان نہ سمجھے،تھریسا مے

یورپی یونین ریفرنڈم اور امریکی انتخابات کے توقعات کے برعکس نتائج نے برطانوی حکمرا ن کنزرویٹو پارٹی کو محتاط کردیا ہے،وزیر اعظم تھریسا مے نے اپنی جماعت کے وزرا کو ہدایت کی ہے کہ وہ سروے رپورٹس پر بھروسہ کر کےانتخابات کو آسان نہ سمجھیں ۔

برطانوی ٹی وی کے مطابق تھریسا مے نے اپنے وزرا کو بار بار یاددہانی کرائی ہیں کہ 2015 کے انتخابات،یورپی یونین ریفرنڈم اور امریکی انتخابات میں بھی تمام تر سرویز غلط ثابت ہوئے ہیں۔

اس لئے یہ کبھی نہ سمجھا جائے کہ وہ انتخابات جیتے ہوئے ہیں،رپورٹ کے مطابق کنزرویوٹیو پارٹی کی اعلی قیادت کی جانب سے بھی تمام امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ 8 جون کے انتخابات کے لئے بھرپور تیاری کریں،اور ایک ایک ووٹ کے لئے محنت کریں۔

مزید خبریں :