پاکستان
26 اپریل ، 2017

احسان الله احسان کو سخت سزا ملنی چاہیے، اسفندیار ولی

احسان الله احسان کو سخت سزا ملنی چاہیے، اسفندیار ولی

سربراہ عوامی نیشنل پارٹی اسفند یار ولی نے احسان اللہ احسان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پشاورمیں پارٹی کےتھنک ٹینک کےاجلاس کے بعد میڈیاسےگفتگومیں اےاین پی کےصدراسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ وہ پاناما کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کبھی وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جولوگ اخلاقی جواز کی باتیں کرتے ہیں تو کیا وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو اخلاقی نہیں سمجھتے جوعدالت عظمیٰ کا فیصلہ نہیں مانتے، وہ کل جےآئی ٹی کی رپورٹ مانیں گے کہ نہیں؟

ان کا کہناتھا کہ عجیب بات ہے ایک دن مٹھائیاں کھاتے اوراگلےدن استعفیٰ طلب کرتے ہیں،عمران خان 10ارب روپے کی پیشکش کی وضاحت کریں جواتنابڑاالزام لگارہے ہیں اس کی تفصیل بھی بتائیں۔

اسفندیارولی کاکہناتھا کہ سپریم کورٹ کوسراہتے ہیں جس نے مشعال خان کیس پرازخودنوٹس لیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اصل ملزموں کاتعین کرکے سرعام پھانسی کی سزادی جائے۔

ضلع مردان کے ناظم حمایت اللہ مایار کے بارے میں سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ حمایت اللہ نے پارٹی سےمعافی مانگ لی ہے اورپارٹی پالیسی پر چلنے کاعہد کیاہے ۔

مزید خبریں :