کھیل
26 اپریل ، 2017

آئی سی سی اجلاس میں بِگ تھری کا خاتمہ ،بھارتی چوہدراہٹ ختم

آئی سی سی اجلاس میں بِگ تھری کا خاتمہ ،بھارتی چوہدراہٹ ختم

نہ دھمکیاں کام آئیں نہ چالاکیاں، کرکٹ کی دنیا میں بھارت کی چوہدراہٹ ختم ہوگئی، آئی سی سی کے اجلاس میں بگ تھری کا خاتمہ ہوگیا۔

بھارت کے ساتھی انگلینڈ اور آسٹریلیا سمیت 8ممالک نے بگ تھری کے خلاف ووٹ دیا، پاکستان کا ووٹ بھی بھارت کے خلاف گیا، اب بھارت کا آئی سی سی پر کنٹرول نہیں ہوگا، نئے ماڈل میں 60ارب کے بجائے 30ارب روپے ملیں گے۔

عالمی کرکٹ پر رعب جمانے والے بھارت کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں منہ کی کھانی پڑی، بگ تھری پر آئی سی سی ممبران نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو تنہا کر دیا، آئی سی سی میں بھارت ہارگیا، بگ تھری ختم ہوگیا۔

کرکٹ پر دادا گیری کرنے والا بھارتی بورڈ تنہاہ ہوگیا یابگ تھری کے معاملات پر انڈین بورڈ کو منہ کی کھانی پڑی، بگ تھری کا قصہ تمام ہوگیا۔

آئی سی سی نے اجلاس میں واضح اکثریت کے ساتھ بگ تھری کے ماڈل کو مسترد کر دیا، اجلاس میں بگ تھری کے خلاف نئے گورننس اور فنانشل ماڈل پر ووٹنگ ہوئی۔

آئی سی سی ممبران کی اکثریت نے نئے ماڈل کے حق میں دو کے مقابلے میں 8ووٹ دے کر بگ تھری کو ختم کرنے کی منظوری د ےدی۔

گورننگ معاملات پر بی سی سی آئی کو صرف سری لنکا کی سپورٹ ملی ،مالی معاملات پر بی سی سی آئی تنہا رہ گیا، کسی بھی ملک نے بھارت کا ساتھ نہ دیا،یوں آئی سی سی نے بی سی سی آئی کی اجارہ داری مسترد کرکے بگ تھری کے خاتمے کی منظوری دیدی۔

بگ تھری میں بھارت کو آئی سی سی کی آمدن کا 21فیصد ملتا تھا جو تقریب 5سو 70ملین ڈالرز بنتا تھا،اب یہ رقم کم ہوکر 2سو 90ملین ڈالرز رہ گئی ہے اور بی سی سی آئی کے اثرو رسوخ میں بھی کمی آگئی ہے۔