دلچسپ و عجیب
26 اپریل ، 2017

امریکی نوجوان نے کندھوں سے برف کے 12 بلاک توڑ ڈالے

امریکی نوجوان نے کندھوں سے برف کے 12 بلاک توڑ ڈالے

امریکی نوجوان کندھوں کی طاقت سے برف کے 12بلاکس سے ٹکراگیا،طاقت ور نوجوان نے فولادی جسم کی مدد سے 12بلاکس توڑ ڈالے مگر گنیز ریکارڈ توڑ نہ سکا۔

دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو خطرناک کارنامے انجام دے کر شہرت پانا چاہتے ہیں، اسی طرح کا کام امریکی نوجوان نے برف کے بلاکس توڑنے کا مظاہرہ کرکے انجام دیا۔

امریکی ریاست میسوری سے تعلق رکھنے والے کرتب بازی کے شوقین نوجوان نے اپنے جسم سے برف کے بلاکس توڑ کر عالمی ریکارڈ بنانے کی ٹھانی لیکن فولادی جسم سے 12بلاکس توڑ نے کے باوجود گنیز ریکارڈ توڑ نہ سکا۔

واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ ترکی سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے 17برف کے بلاکس توڑ کر اپنے نام کیا تھاجسے توڑنے میں اینڈرسن ناکام رہا تاہم دیکھنے والوں نے طاقت کے اس مظاہرے کو بے حد سراہا اور اسے داد دی۔

مزید خبریں :