دنیا
26 اپریل ، 2017

فتح اللہ گولن کی تحریک سے روابط:ترکی میں ایک ہزار افراد گرفتار

فتح اللہ گولن کی تحریک سے روابط:ترکی میں ایک ہزار افراد گرفتار

ترکی میں پولیس نے ایک ہزار افراد کو حکومت مخالف رہنما فتح اللہ گولن کی تحریک سے روابط کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

ترکی کے وزیرِ داخلہ سلیمان سوئلو کا کہنا ہے کہ ملک کے 72 صوبوں میں گذشتہ رات گولن نیٹ ورک کےخلاف کارروائی میں 1009 خفیہ 'امام حراست میں لیے گئےہیں۔انھوں نے اس کارروائی کو ترکی کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

ترک حکام کے مطابق پولیس کو ابھی مزید 2200 افراد کی تلاش ہے جن میں سے اکثریت کا تعلق ترک پولیس فورس ہی ہے۔یہ گرفتاریاں ترک صدر کے متنازع ریفرینڈم میں کامیابی کے بعد ملک میں ان کے مخالفین پر پہلا بڑا کریک ڈاؤن ہے ۔

ترک حکام کے مطابق پولیس کو ابھی مزید 2200 افراد کی تلاش ہے جن میں سے اکثریت کا تعلق ترک پولیس فورس ہی ہے۔

مزید خبریں :