صحت و سائنس
27 اپریل ، 2017

فیصل آباد: چکن پاکس کےمریضوں میں اضافہ

فیصل آباد: چکن پاکس کےمریضوں میں اضافہ

فیصل آباد میں چکن پاکس کےمزید 6مریض اسپتال لائے گئے ہیں جس کے بعدمریضوں کی مجموعی تعداد 100 ہوگئی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق 24 گھنٹوں کےدوران مزید 6 مریض الائیڈ اسپتال لائے گئے ہیں۔رواں سال الائیڈ اسپتال میں 96 اور سول اسپتال میں 4 مریض لائے گئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق چکن پاکس کے 100 مریضوں میں سے 16 دوران علاج انتقال کرگئے ۔

فوکل پرسن ڈاکٹر معصومہ کے مطابق الائیڈ اسپتال میں اس وقت 4 مریض زیر علاج ہیں۔

مزید خبریں :