پاکستان
27 اپریل ، 2017

اسٹیٹ بینک نےپاناما آئی ٹی کیلئے3 نام بھجوا دیے

اسٹیٹ بینک نےپاناما آئی ٹی کیلئے3 نام بھجوا دیے

پاناما کیس میں جے آئی ٹی کی تشکیل کے حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے3 نام سپریم کورٹ کو بھجوا دیے، ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس کو ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک اور سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کےنام موصول ہوگئے ہیں۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق نام گزشتہ روز بذریعہ کورئیر بھجوائے گئے، سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی بنانےکیلئے7 دن میں نام بھجوانے کی ہدایت کی تھی ۔

ذرائع کے مطابق نیب، آئی ایس آئی اور ایم آئی کی جانب سے بھی مشترکہ ٹیم کیلئے نام موصول ہوگئے ہیں، متعلقہ اداروں سے موصول نام منظوری کیلئے پاناما بینچ کے ججز کے سامنے پیش کیے جائیں گے، پاناما بینچ کے جج صاحبان مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے لیے ناموں کی منظوری دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاناما بینچ کے رکن جسٹس اعجاز افضل بیرون ملک ہیں جو کانفرنس میں شرکت کے لیے ترکی گئے ہیں، ان کی واپسی 30 اپریل کو ہو گی۔

مزید خبریں :